جام کمال کی سیکورٹی فورسز اور بانی پاکستان کے مجسمے پر حملے کی مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے اور گوادر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے مذمتی بیان میں مچھ میں سپاہی عرفان کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن کے لیے سیکیو رٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، پاک فوج، پولیس، لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کو صوبے کا امن سبوتاڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو گوادر میں بانی پاکستان کے مجسمے پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سپاہی عرفان کے درجات کی بلندی اور حملے میں زخمی ہونے والے دو جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago