دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6 ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی .
متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی .
محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے .
محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کردیا ہے .
اماراتی حکام نے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے .
. .