متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6 ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی۔

متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی حکام نے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Recent Posts

انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے، سریاب روڈ بند رہے گا، لواحقین لاپتا ظہیر احمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نے سریاب روڈ کو برما ہوٹل کے مقم…

9 mins ago

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس…

17 mins ago

خواتین اور لڑکیوں کی حفظان صحت کیلئے تمام شعبوں کے کردار کی ضرورت ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ حکومت سمیت تمام متعلقہ…

26 mins ago

کوئٹہ، ہسپتال میں غیرحاضر 23 ڈاکٹرز و دیگر ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہاہے کہ مفتی محمود ہسپتال میں غیرحاضر…

32 mins ago

کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹس کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے،صوبائی وزیر تعلیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی عالمی سپورٹس جرنلسٹس…

42 mins ago

ہدایت الرحمان کی ڈی سی گوادر سے ملاقات، گوادر میں فری ایمبولینس سروس کے آغاز پر اتفاق

گوادر(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ڈی سی آفس گوادر آمد،…

58 mins ago