پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب ہونے والے 2 امیدواروں نے کس جماعت میں شمولیت کا اعلان کر دیا؟ بڑی خبر

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ دو نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ مریم نواز شریف نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔محمد ثاقب خان چدھڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شہباز شریف نے محمد ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد دی۔ محمد ثاقب خان چدھڑ 42 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

2 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

12 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

24 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

43 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

1 hour ago