ہانی بلوچ کی موت کو سیاسی اداکاروں نے منفی رنگ دینے کی کوشش کی، ضیاء لانگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی طالبہ ہانی بلوچ کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی وزیر داخلہ نے مرحومہ ہانی بلوچ کے کزن اور طلباء تنظیم کے رہنماؤں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کے طبعی موت کی حوالے سے وضاحتی بیان کو ذمہ دارانہ قرار دیا۔ اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ مرحومہ ہانی بلوچ کی وفات کی خبر کو غلط رنگ دیا گیا اور گزشتہ کئی گھنٹوں سے مرحومہ کی موت کو سیاسی اداکاروں نے منفی رنگ دینے اور اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اس تردیدی بیان نے ان کی طرف سے لاشوں کی سیاست کو دفن کر دیا جس کی وجہ مسلسل قوم کو ہیجان مبتلا رکھا گیا جو کہ نہایت افسوسناک عمل ہے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ سیاسی اداکار صوبائی حکومت اور اداروں پر ہمیشہ کی طرح الزام تراشی سے بعض نہیں آتے ہیں وقت آگیا ہے کہ ہم سب ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی پروپیگنڈے اور دشمن کی چال بازیوں سے ہوشیار رہیں تاکہ وہ ہمیں آپس میں لڑانے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

6 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

6 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

6 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago