سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود بلوچستان کے سرحدی چمن شہر میں بینک اور سرکاری دفاتر مکمل بند
چمن(قدرت روزنامہ)سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود بلوچستان کے سرحدی چمن شہر میں بینک اور سرکاری دفاتر مکمل بند
انتخابی دھاندلی اور نتائج کی تبدیلی کیخلاف احتجاج کے باعث چمن میں نظام زندگی مکمل مفلوج ‘ پاکستان بھر سے زمینی رابطہ گذشتہ کئی روز سے معطل
ڈی سی کمپلیکس کے باہر دھرنا چوتے روز بھی جاری ہے ‘ جبکہ چمن آنے جانے والے تمام راستے مکمل بند ہیں
آر او چمن نے گذشتہ روز 16 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی
الیکشن 2024 میں دھاندلی کیخلاف پورے بلوچستان خصوصا جنوبی پشتونخوا کے عوام سراپا احتجاج ہے
چمن کے بعد پشین ‘ قلعہ عبداللہ ‘ خانوزئی ‘ بوستان ‘ لورالائی ‘ ژوب ‘ کچلاک سمیت اکثریتی پشتون اضلاع مکمل بلاک ہیں
جگہ جگہ دھرنے جاری ہیں ‘ جبکہ پورے صوبے میں کل بروز منگل 13 فروری کو مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہے
الیکشن 2024 پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کی تاریخ کے متنازعہ ترین الیکشن قرار دئے جارہے ہیں
سیاسی جماعتوں ‘ قبائیل کی اپیل پر ری پولنگ یا ری کائونٹنگ کی درخواستیں مسلسل مسترد کی جارہی ہے
حکومتی اور ریاستی اداروں کے رویے کیوجہ سے بلوچستان میں مزید نفرتیں پھیلنے کا خدشہ
. .