الیکشن 2024، مریم نواز سمیت وہ 12 خواتین جو اپنے حریف مرد اُمیدواروں کو شکست دیکر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انتخابات 2024میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت چار سیاسی جماعتوں کی 12 خواتین اپنے مدمقابل مضبوط مرد اُمیدواروں کو شکست دے کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں، ان میں 5 خواتین پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد، 4 مسلم لیگ ن، 2 پیپلز پارٹی اور ایک کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مریم نواز، انیقہ بھٹی، عائشہ جٹ اور عمبر نیازی پہلی بار قومی اسمبلی کے ایوان میں براجمان ہوں گی۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پشاور سے شاندانہ گلزار، حافظ آباد سے انیقہ مہدی بھٹی، وہاڑی سے عائشہ نذیر جٹ، لیہ سے عنبر مجید نیازی اور ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہوئی ہیں، پانچوں خواتین پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ہیں۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین سیالکوٹ سے نوشین افتخار، لاہور سے مریم نواز، ننکانہ صاحب سے شذرہ منصب اور وہاڑی سے تہمینہ دولتانہ مخالف امیدواروں کو شکست دے کر ایوان میں پہنچی ہیں۔ سندھ میں بھی تین خواتین نے مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی ہے جن میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شازیہ مری نے سانگھڑ اور نفیسہ شاہ نے خیر پور سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق نے کراچی میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

2 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

14 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

34 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

45 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

51 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

59 mins ago