الیکشن کمیشن : پولیس افسرکوتھپڑمارنے پرفردوس عاشق سے 15 فروری تک تحریری جواب طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پولیس افسر کو تھپڑ مارنے پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے 15 فروری تک تحریری جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ میں نے تھپڑ نہیں مارا، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈم کی ویڈیو چلادیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آپ ساتھ میں میری دی ہوئی ویڈیو بھی چلا دیں، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر آپ کی کوئی شکایات تھیں تو درج کراتیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ تمام پولنگ سٹیشنرز پر پرامن پولنگ ہوئی سوائے متعلقہ پولنگ سٹیشنز کے۔

الیکشن کمیشن نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان سے 15فروری تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

بعدازاں استحکام پاکستانی پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس بندہ بلانے یا کھٹکھٹانے پرآتے ہیں، میں بلاوے پر الیکشن کمیشن آئی ہوں،نوٹس پر آئی ہوں، الیکشن کمیشن کو ہمیں بھی سننا ہے، قانون کا تحفظ کرنے کے بجائے کیوں کسی جماعت کے سہولت کار بنے ہوئے تھے، غیر قانونی کام کرنے والے یونیفارم والوں کا علاج کس نے کرنا ہے، قانون نہیں کریگا تو عوام نے ہی کرنا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

1 min ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

10 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

21 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

41 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

52 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

58 mins ago