آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے . آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ‏توسیع پر ایک ہی جماعت کے دو بیانات منظرعام پر آ گئے .

پارٹی کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف کی ایکس ٹیشن کے گناہ میں شریک نہیں ہیں ‏جب کہ حمزہ شہباز نے مدت ملازمت میں توسیع کو درست فیصلہ قرار دیا ہے . حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کامعاملہ کوئی ابہام نہیں کہ یہ فیصلہ ن لیگ کا تھا قومی ‏مفادکوملحوظ خاطررکھتےہوئےتوسیع کافیصلہ کیاگیا میں سمجھتاہوں آرمی چیف کی توسیع کافیصلہ درست تھا . انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں ایسےدن آتےہیں ملکی مفادات کوذاتی مفادات سے بالاتر رکھنا چاہئے یہ ‏فیصلہ ن لیگ کی قیادت کاتھا . لیگی رہنما کا کہنتا تھا کہ قوم نےان کو ایجنڈے پر کام کرنےکیلئے پورا موقع دیا آج ہرپاکستانی اور کاروباری ‏شخص پریشان ہے بہت افسوس ہے نیوزی لینڈکی ٹیم واپس چلی گئی انگلینڈکی ٹیم نےآنےسےمنع کر دیا بہت ‏افسوس ہے سب سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کرپاکستان کاسوچناچاہئے چارسال ہوگئےوہ مہنگائی کاالزام بھی ‏پرانی حکومتوں کو دیتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں