بلوچستان میں 4بڑی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو اپنے حلقوں میں شکست

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 4بڑی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو اپنے حلقوں میں شکست کھا گئے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل اپنی نشست ہار گئے،جعفر مندوخیل پی بی 2ژوب سے الیکشن لڑ رہے تھے،جے یو آئی کے فضل قادر مندوخیل نے جعفر مندوخیل کو شکست دی .

اسی طرح پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر چنگیز جمالی کو این اے 255پر شکست ہوئی،چنگیز جمالی کو مسلم لیگ ن کے خان محمد جمالی نے شکست دی . جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کو پی بی 3سے شکست ہوئی،مولانا عبدالواسع کو آزاد امیدوار مولوی نور اللہ نے شکست دی .

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغراچکزئی کو پی بی 51پر شکست کا سامنا کرنا پڑا،آزادامیدوار عبدالخالق نے اصغر اچکزئی کو شکست دی .

. .

متعلقہ خبریں