لڑکے کے گھر والوں کا جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر شادی سے انکار ،دو لہا اور دلہن تقریب چھوڑ کر فرار

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر بنارس میں لڑکے کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر شادی سے انکار کردیا جس پر دولہا اور دلہن تقریب چھوڑ کر فرار ہوگئے .

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا کرنے سے انکار کیا تو لڑکے والوں نے شادی رکوادی، تاہم ایک دوسرے سے پیار کرنے والے دولہا اور دلہن نے خاندان کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اور تقریب چھوڑ کر فرار ہوگئے .

ادھر تلنگانہ میں لڑکے نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکی کو موت کے گھات اتار دیا . اے آروائے نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ 23 سالہ مقتولہ کی شناخت شیتپلی الیکھیا کے نام سے ہوئی جسے خانپارہ میں سریکانت نامی ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا . مقتولہ خانپارہ مارکیٹ سے اپنی بھابھی اور بھانجے کے ساتھ شاپنگ کر کے گھر لوٹ رہی تھی کہ اس کا سامنا سریکانت سے ہوا . ملزم نے کچھ روز قبل مقتولہ کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن لڑکی نے انکار کیا تھا .

ملزم نے مارکیٹ میں کلہاڑی کے وار سے لڑکی کو قتل کیا جبکہ اس کی بھابھی اور بھانجے کو بھی شدید زخمی کیا . شیتپلی کے والدین نے اس کی شادی کہیں اور طے کی تھی اور اسی سلسلے میں وہ شاپنگ کر رہی تھی . پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا . ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں