پیپلز پارٹی کی ’’سی ای سی‘‘ کا اہم اجلاس آج طلب ، زرداری اور بلاول مشترکہ صدارت کرینگے، بڑے فیصلوں کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں بڑے فیصلے ہونے جا رہے ہیں ، یہ فیصلہ بھی ہو گا کہ اتحادی حکومت کا حصہ بنا جائے یا طاقتور اپوزیشن کی جائے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

“جنگ ” کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ان کے مشیروں کی حیثیت رکھنے والے پارٹی کے ایک سے زیادہ رفقاء نے یہ تجویز کیا ہے کہ ایک ’’کمزور اتحادی‘‘سے زیادہ بہتر ’’طاقتور اپوزیشن‘‘کی ہے۔اس لئے خدشات اور تحفظات کیساتھ حکومت کا حصہ بننے کے بجائے ہمارا اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہوگا۔

اس تجویز کے بڑے حامی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی جبکہ اس تجویز کی حمایت میں پارٹی کے بعض ارکان نے ’’ایکس‘‘پر پوسٹیں بھی کی ہیں، امکانی طور پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی یہ تجویز آج ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی موضوع بحث بن سکتی ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن)کے ساتھ مشترکہ حکومت سازی اور اتحادی جماعت کے حوالے سے اہم حکومتی مناصب کے عہدوؒں پر مشاورت اور فیصلے بھی اس اجلاس میں متوقع ہیں اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی اجلاس میں وضع کی جائے گی جس کے تناظر میں پیر کو ہونے والا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

12 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

16 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

28 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

34 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

45 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

50 mins ago