ماضی کی مقبول اداکارہ نور بخاری’’سیاست میں کردار‘‘ ادا نہیں کر سکیں گی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے موضوع بحث بننے والی ماضی کی مقبول اداکارہ نور بخاری کی سیاست میں کردار ادا کرنے کی خواہش کے امکانات تقریباً ختم ہو چکے ہیں اور ان کی یہ خواہش انتخابی ضابطوں اور قوانین کی نظر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
نور بخاری نے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع کرائے تھے، انتخابی قوانین راہ میں رکاوٹ بن گئے ۔ واضع رہے کہ نور بخاری کے خواتین کی مخصوص نشست پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے صوبائی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔
تاہم اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی صرف ایک جنرل نشست جیتی ہے۔ جس وجہ سے پارٹی کو خواتین کی مخصوص نشست نہیں مل سکے گی۔ پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149 سے ایک جنرل نشست جیتی ہے، جہاں علیم خان کامیاب ہوئے ہیں اور ایک جنرل نشست پر خواتین کی مخصوص نشست نہیں ملے گی۔
قوانین کے تحت استحکام پارٹی اگر پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستیں جیتتی تو اسے خواتین کی ایک مخصوص نشست ملتی، اس لئے ابھی تک نتائج کے مطابق پارٹی کو خواتین کی ایک بھی نشست نہیں ملے گی۔
استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی ایک بھی مخصوص نشت نہ ملنے کے امکان کی وجہ سے نور بخاری بھی رکن اسمبلی نہیں بن سکیں گی۔ اگرچہ نور بخاری رکن اسمبلی نہیں بن سکیں گی، تاہم ان کے شوہر عون چوہدری اپنی نشست جیت چکے ہیں اور وہ رکن قومی اسمبلی ہوں گے۔

Recent Posts

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی پر قابو پانا ہوگا: فیصل سبزواری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہےکہ ملک…

1 min ago

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیرقانونی قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیرقانونی قرار…

3 mins ago

بلوچستان میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 16اضلاع میں یکم جولائی سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنےکا…

7 mins ago

آپ چاہتے ہیں ہم جیل جائیں، وہ وہاں زیادہ تقریر کرتا ہے،توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کمیشن کا شعیب شاہین سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں ممبر کمیشن نے شعیب…

13 mins ago

کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے…

14 mins ago

سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق چیف سیلیکٹر اور سابق کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا…

18 mins ago