گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی
مقامی سطح پر بننے والی ہونڈا کاروں کی قیمتیں مارکیٹ میں موجود اس کے مد مقابل جاپانی کمپنی کے قریب آرہی ہے، اس کی وجہ غالباً مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو نہ جاننا ہے . عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا سوک آئیٹیک کی موجودہ قیمت 36 لاکھ 14 ہزار روپے ہے جو جنوری 2018 میں اس کی قیمت 24 لاکھ روپے کی تھی جبکہ اورئیل اور ٹربو ماڈلز اس وقت بالترتیب 38 لاکھ 64 ہزار روپے اور 45 لاکھ 56 ہزار روپے کی ہے جو 2018 میں 25 لاکھ 49 ہزار روپے اور 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی قیمت میں فروخت ہورہی تھی . اس وقت ہونڈا سٹی 1.3 کی قیمت 25 لاکھ 99 ہزار روپے، 1.5 اسپائر مینول کی قیمت 30 لاکھ 19 ہزار روپے اور 1.5 اسپائر پرومیٹک کی قیمت 31 لاکھ 74 ہزار روپے ہے جو کچھ عرصہ قبل بالترتیب 15 لاکھ 99 ہزار روپے، 17 لاکھ 89 ہزار روپے اور 19 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت ہورہی تھیں . 2018 میں بی آر وی- آئی وی ٹیک کی قیمت 23 لاکھ 29 ہزار روپے تھی جو اب 33 لاکھ 74 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے . ٹویوٹا کرولا 1.6، 32 لاکھ 49 ہزار روپے جبکہ اٹلس گرینڈ کی قیمت 38 لاکھ 69 ہزار روپے ہے، جس کی قیمت اس سے قبل بالترتیب 21 لاکھ 99 ہزار روپے اور 25 لاکھ 89 ہزار روپے تھی، ٹویوٹا فورچونر گزشتہ 50 لاکھ 55 ہزار روپے کے مقابلے میں اب 92 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہے . سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر اور وی ایکس ایل، جس کی قیمت بالترتیب 15 لاکھ 30 ہزار روپے اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے ہوچکی ہے، سال 2018 سے قبل یہ 10 لاکھ 64 ہزار روپے اور 11 لاکھ 24 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھیں . سال 2018 کے آغاز میں کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمت 12 لاکھ 27 ہزار روپے، 13 لاکھ 91 ہزار روپے اور 14 لاکھ 70 ہزار روپے تھی، اس کی موجودہ قیمت بالترتیب 16 لاکھ 55 ہزار روپے، 18 لاکھ 30 ہزار روپے اور 19 لاکھ 75 ہزار روپے ہے . سوزوکی آلٹو 660 سی سی ماڈل وی ایکس، وی ایکس آر اور وہ ایکس ایل کی افتتاحی قیمت 9 لاکھ 99 ہزار روپے، 11 لاکھ 10 ہزار روپے اور 12 لاکھ 59 ہزار روپے میں ہوا تھا، جبکہ ان کی موجودہ قیمیں بالترتیب 11 لاکھ 13 ہزار روپے، 13 لاکھ 35 ہزار روپے اور 15 لاکھ 21 ہزار روپے ہے . . .