گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

کراچی(قدرت روزنامہ)جہاں مقامی سطح پر تیار ہونے والی نئی کاریں بیشتر افراد کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں تو وہیں گزشتہ 3 سالوں میں مقامی سطح پر استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے سے ان کی خریداری بھی ایک مشکل عمل بن چکا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی کاروں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین کو استعمال شدہ کاروں کی خریداری پر مجبور کردیا
کیونکہ شہری شرح سود میں کمی کے باوجود ماہانہ اقساط پر یا نقد، مقامی سطح پر تیار کردہ مہنگی کاریں نہیں خرید پارہے ہیں۔مقامی سطح پر بننے والی ہونڈا کاروں کی قیمتیں مارکیٹ میں موجود اس کے مد مقابل جاپانی کمپنی کے قریب آرہی ہے، اس کی وجہ غالباً مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو نہ جاننا ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا سوک آئیٹیک کی موجودہ قیمت 36 لاکھ 14 ہزار روپے ہے جو جنوری 2018 میں اس کی قیمت 24 لاکھ روپے کی تھی جبکہ اورئیل اور ٹربو ماڈلز اس وقت بالترتیب 38 لاکھ 64 ہزار روپے اور 45 لاکھ 56 ہزار روپے کی ہے جو 2018 میں 25 لاکھ 49 ہزار روپے اور 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی قیمت میں فروخت ہورہی تھی۔اس وقت ہونڈا سٹی 1.3 کی قیمت 25 لاکھ 99 ہزار روپے، 1.5 اسپائر مینول کی قیمت 30 لاکھ 19 ہزار روپے اور 1.5 اسپائر پرومیٹک کی قیمت 31 لاکھ 74 ہزار روپے ہے جو کچھ عرصہ قبل بالترتیب 15 لاکھ 99 ہزار روپے، 17 لاکھ 89 ہزار روپے اور 19 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت ہورہی تھیں۔2018 میں بی آر وی- آئی وی ٹیک کی قیمت 23 لاکھ 29 ہزار روپے تھی جو اب 33 لاکھ 74 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ٹویوٹا کرولا 1.6، 32 لاکھ 49 ہزار روپے جبکہ اٹلس گرینڈ کی قیمت 38 لاکھ 69 ہزار روپے ہے، جس کی قیمت اس سے قبل بالترتیب 21 لاکھ 99 ہزار روپے اور 25 لاکھ 89 ہزار روپے تھی، ٹویوٹا فورچونر گزشتہ 50 لاکھ 55 ہزار روپے کے مقابلے میں اب 92 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر اور وی ایکس ایل، جس کی قیمت بالترتیب 15 لاکھ 30 ہزار روپے اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے ہوچکی ہے، سال 2018 سے قبل یہ 10 لاکھ 64 ہزار روپے اور 11 لاکھ 24 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھیں۔سال 2018 کے آغاز میں کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمت 12 لاکھ 27 ہزار روپے، 13 لاکھ 91 ہزار روپے اور 14 لاکھ 70 ہزار روپے تھی، اس کی موجودہ قیمت بالترتیب 16 لاکھ 55 ہزار روپے، 18 لاکھ 30 ہزار روپے اور 19 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔سوزوکی آلٹو 660 سی سی ماڈل وی ایکس، وی ایکس آر اور وہ ایکس ایل کی افتتاحی قیمت 9 لاکھ 99 ہزار روپے، 11 لاکھ 10 ہزار روپے اور 12 لاکھ 59 ہزار روپے میں ہوا تھا، جبکہ ان کی موجودہ قیمیں بالترتیب 11 لاکھ 13 ہزار روپے، 13 لاکھ 35 ہزار روپے اور 15 لاکھ 21 ہزار روپے ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago