حافظ نعیم نے اعلیٰ ظرف کی مثال قائم کر دی، عالمگیرخان


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالمگیرخان نے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم المرحمٰن کے سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
عالمگیرخان نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ عالمگیرخان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلیٰ ظرف کی مثال قائم کر دی، جمہوریت کو ایسے کردار چاہئیں۔‘

واضح رہے کہ امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس129 پر میں نہیں، پی ٹی آئی والا آزاد امیدوار جیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے، جس کا حق ہے اسے دیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، ہم ان کے مینڈیٹ کو قبول کرتے ہیں، ہم تحریک انصاف کی جیت کو تسلیم کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی سیٹ واپس کر رہا ہوں، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں وہ سیٹ نہیں لوں گا، اگر انہوں نے ہمیں اڑا دیا ہے تو ہمیں قوم کے دل سے نہیں نکال سکتے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago