اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دے کر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ملاقات میں بات چیت ہوئی، عددی برتری تو آزاد امیدواروں کو بھی حاصل ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، سی ای سی کے سامنے تجاویز رکھی جائیں گی، فیصلہ سی ای سی میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنتے تو پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے، پی ڈی ایم پارٹ ٹو آتی ہے تو میرے خیال میں اچھے طریقے سے نہیں چل سکتے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی اور سیکیورٹی صورتِ حال بہت خراب ہے، بہت سے چیلنجز ہیں جن کا حکومت کو سامنا ہو گا، اگلی حکومت بہت مسائل کا شکار بھی ہو گی، اس کے پاس اکثریت بھی نہیں ہو گی۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ سی ای سی میں فیصلہ ہو گا کہ سندھ میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم ن لیگ کی پنجاب میں حمایت کرتے ہیں تو ن لیگ بلوچستان میں ہماری حمایت کرے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…