حکومت سازی کیلیے ملاقاتیں ،آصف زرداری کے طیارے نے 3 دن میں کتنی پروازیں کیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
کراچی(قدرت روزنامہ)سیاسی جوڑ توڑ اور حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میں ملاقاتوں اور اہم مشاورت کے سلسلہ جاری ہے ، لاہور اور اسلام آباد ان دنوں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں . حکومت سازی کے سلسلے میں اہم مشاورت کیلیے آصف زرداری کے طیارے نے 3 دن میں کتنی پروازیں کیں؟ اس حوالے سے خبر رساں ادارے "این این آئی " نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے طیارے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد کے درمیان 3 دن کے دوران متعدد چکر لگائے ہیں .
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے طیارے نے گزشتہ 3 دن میں 9 پروازیں کی ہیں .
. .