حکومت کون اور کیسے بنائے گا؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کا پلان تیار کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان عام انتخابات کے بعد معاملات طے پاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کی جانب سے پاور شیئرنگ کا منصوبہ تیار کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، ایم کیوایم اور جے یو آئی کے مابین سیاسی اتحاد متوقع ہے ، مرکز میں پاور شیئرنگ کا دو نکاتی فارمولا تیار کر لیا گیاہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں زیادہ سیٹوں والی پارٹی کا وزیراعظم تین سال رہے گا جبکہ دو سال کیلئے وزیراعظم کم سیٹوں والی پارٹی سے ہو گا۔پیپلز پارٹی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو بنانے کیلئے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں پہلی یا دوسری مدت کے فارمولے پر غور کرے گی ۔

قومی اسمبلی کے264حلقوں کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزادامیدوار92، مکمل آزاد امیدوار 6،مسلم لیگ ن 75، پیپلز پارٹی 54،ایم کیوایم پاکستان 17،استحکام پاکستان پارٹی 2، جے یو آئی 4، مسلم لیگ ق 3 ،بلوچستان نیشنل پارٹی 2،مجلس وحدت مسلمین پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی،پختون خواہ نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔

Recent Posts

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

7 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

10 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

16 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

16 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

23 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

25 mins ago