انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، یہ بھی پتہ ہے کیسے ہوئی ہے: سلمان اکرم راجہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، یہ بھی پتہ ہے کیسے ہوئی ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پولیس والوں نے امیدواروں کو باہر نکال کر دستاویزات بنائیں، الیکشن کمیشن اپنی استدعا کرکے آئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو رات 10 کے بعد سب کچھ بدل دیا گیا، 8 فروری کو انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے دھاندلی ہوئی، جو بھی قانونی راستہ ہے اپنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈال کر خوف کے بت توڑے، رزلٹ بدلنے کا فیصلہ کس نے کیا مجھے معلوم نہیں، آر او نے مجھ سمیت دیگر کو باہر نکال دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ این اے 128 کے فارم 45 سے 90 ہزار سے جیت رہا تھا، 90 ہزار سے جیت رہا تھا لیکن فارم 47 میں مجھے ہرا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی استدعا دائر کردی ہے، اُمید ہے کل شنوائی ہوگی، آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران ان کے معاون تھے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago