شارجہ کی سرکاری ایئر لائن ایئر عربیہ کا مسافروں کیلئے پرکشش آفر کا اعلان

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی سرکاری ایئر لائن ایئر عربیہ نے مسافروں کے لیے پرکشش آفر کا اعلان کر دیا . غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئر عربیہ نے اپنے مسافروں کو پرکشش آفر دیتے ہوئے رعایتی پیکج کا اعلان کر دیا .

تفصیلات کے مطابق ایئرعربیہ نے مسافروں کے لیے 5 روزہ سیل میں رعایتی ٹکٹیں رکھی ہیں اور اس سہولت سے ‏اتوار 26 سے 30 ستمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے . ہم نیوز کے مطابق ایئر عربیہ کے مطابق مسافر سیل کے دوران بکنگ کروا سکتے ہیں جو کہ اگلے ماہ کی 25 تاریخ تک کے لیے قابل استعمال ہوں گی . سیل میں مختلف مقامات کے لیے رعایتی ریٹرن ٹکٹس رکھے گئے ہیں اور ان میں سرفہرست 849 درہم کی دوطرفہ ‏ٹکٹ ہے . وہ مسافر جو استنبول اور بیروت جانا چاہتے ہیں وہ 999 درہم میں ریٹرن ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں . رعایتی سیل میں قاہرہ 1049 ‏درہم، اسکندریہ 1049 درہم، عمان 1249 درہم، خرطوم 1249 درہم اور دیگر مقامات شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں