5 آزاد منتخب ارکان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان


لاہور (قدرت روزنامہ)پانچ نو منتخب آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے آزاد منتخب ہونے والے 5 ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے این اے 189 سے شمشیرمزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی سے ملاقات کی۔
تمام ارکان نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔شہبازشریف کی جانب سے آزاد ارکان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم اور اُنہیں مبارکباد دی گئی۔

ملاقات کے دوران صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں، پاکستان کو سنوارنے، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں، مسلم لیگ ن کا اولین ایجنڈا ملک اورقوم کی معاشی خوشحالی ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک وقوم کے لیے خدمات اور جذبےکو سراہا ہے۔ دوسری جانب نومنتخب ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نواز شریف کے ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربےکی ضرورت ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago