اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے رکن انٹرنل ریونیو آپریشنز قیصر اقبال نے کہا ہے کہ گھر سے کاروبار کرنے والے غیررجسٹرڈ افراد پر بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔قیصر اقبال نے انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے تاجروں کے ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں، سوشل میڈیا کے دور میں صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی تھی۔انہوں نے کہاکہ ایسے افراد جو گھر سے کاروبارکررہے ہیں لیکن رجسٹرڈ نہیں ہیں، ان پروفیشنلز کے بجلی کے
بلوں پر اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔ قیصر اقبال نے کہاکہ چھوٹے تاجروں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں اور کمشنرز کو کہا جارہا ہے کہ وہ تاجروں کے تحفظات سن کر ان کو مقامی سطح پر حل کریں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…