الیکشن کے نتائج آر او نے نہیں کسی اور نے تبدیل کیے، پیر پگارا


کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ فنشکنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدر الدین شاہ راشدی (پیر پگارا) نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیل آر او نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیے . کراچی میں پگارا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ مجھے تقریر کرنی نہیں آتی، یہ جو الیکشن ہوا ہے بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے، ہم اہسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں .


انہوں نے کہا کہ یہ ریاست مخالف الیکشن تھا اور میں اسے ریاست مخالف اسلیے کہتا ہوں کہ 1971 کی طرح کے انتخابات تھے، اُس وقت شیخ مجیب کے پاس ایک سو سات سیٹس تھی جبکہ بھٹو صاحب کے پاس 60 سیٹس تھیں اور مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا .
پیرپگارا نے کہا کہ ’مجھے الیکشن سے پہلے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو، جس پر میں نے انکار کیا تو مجھے پیش کش کی گئی کہ زرداری صاحب کے ساتھ الائنس بنا لو تو فنکشنل لیگ کی سیٹیں مل جائیں گی اور اگر ایسا نہ ہوا تو جی ڈی اے کے سامنے صفر جبکہ ایم کیو ایم کے سامنے 15 لکھا ہوا ہے‘ .
انہوں نے نتائج میں تبدیلی اور مبینہ دھاندلی پر کہا کہ ’یہ سب آر اوز کا کام نہیں ہے بلکہ کسی اور کا ہے‘ . گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما صفدر عباسی نے بتایا کہ الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیلی کے خلاف جمعے کو 11 بجے حیدر آباد بائی پاس پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ہم اس اسمبلی کو قبول نہیں کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں