مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے اتوار کی رات مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون کال پر بات کی اور انہیں اتحادی حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی۔
میاں نواز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو پیشکش کی کہ اگر وہ ملاقات کے لیے لاہور آنا چاہیں تو وہ انہیں لاہور لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوا سکتے ہیں۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے نرمی کے ساتھ میاں نواز شریف کی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کر دی۔
بعد ازاں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس ٹیلی فون کال میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی سیاسی صورتحا پر گفتگو ہوئی اور میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کے معاملے میں اعتماد میں لیا۔

Recent Posts

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

7 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

10 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

15 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

15 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

23 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

24 mins ago