عرفان پٹھان نے انڈر 19ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست کا غصہ پاکستانیوں پر نکال دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے آئی سی سی انڈر19مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا غصہ پاکستان پر اتارنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں عرفان پٹھان نے لکھا ہے کہ ’’پاکستان کی اپنی ٹیم فائنل میں بھی نہ پہنچ سکی، اس کے باوجود پاکستان کے لوگ ہمارے نوجوانوں کی شکست میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ اس منفی روئیے سے ان کی قومی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔‘‘
رپورٹ کے مطابق انڈر19ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو 79رنز سے شکست دی۔ ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنائے۔ اس ٹارگٹ کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 44ویں اوور میں ہی ڈھیر ہو گئی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی انڈر19ٹیم کی شکست پر خوش ہونے والے پاکستانیوں کو منفی سوچ کا طعنہ دینے والے عرفان پٹھان وہی عرفان پٹھان ہیں جو حال ہی میں بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست پر میدان میں اتر کر فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر رقص کیا کرتے تھے اور اپنی ایکس پوسٹس میں پاکستانی ٹیم اور پاکستانی کرکٹ شائقین پر پھبتیاں کسا کرتے تھے۔

Recent Posts

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

1 min ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

4 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

9 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

9 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

17 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

18 mins ago