لاہور(قدرت روزنامہ) ٹی وی اداکارہ عریشہ رازی خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں . اداکارہ کی شادی کی پرتعیش تقریب میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی .
اداکارہ نے اپنی شادی میں مختلف بالی ووڈ اور پاکستانی گیتوں پر رقص کیا، جن کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں .
ان میں سے کئی ویڈیوز میں عریشہ رازی خان اپنے دولہا کے ساتھ نظر آتی ہیں . اداکارہ نے شادی میں سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا . رپورٹ کے مطابق عریشہ رازی خان کی شادی عبداللہ فرخ سے کراچی میں ہوئی ہے . عریشہ رازی خان کے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹس میں صارفین انہیں نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں .