اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں سے آگاہ کیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی کی ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔
پی ٹی آئی کے وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز…
لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…
کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…
پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…