انتخابات سے قبل ہمارے ووٹروں پر بم برسا کر انہیں گھروں میں محصور کردیا گیا، نیشنل پارٹی

پنجگور (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پنجگور ٹو سے کامیاب نو منتخب صوبائی اسمبلی کے ممبر میر رحمت صالح بلوچ، نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نو منتخب رکن قومی اسمبلی واجہ پھلین بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی اسمبلی پی بی 29 پنجگور ون کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام نے، دولت سولرز اور مراعات کو مسترد کرکے نیشنل پارٹی کو کامیاب کرکے ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جس پر نیشنل پارٹی پنجگور کے عوام کے بے حد مشکور ہیں ہماری سب سے بڑی طاقت عوام اور یہاں کے مظلوم عوام ہیں، تمام مراعات، دولت، دھونس دھمکی اور سازش کے باوجود جس طرح عوام نے گھروں سے نکل اپنے حق رائے دہی حق اور سچائی کیلئے استعمال کیا، نیشنل پارٹی عوام کو فیصلے کو کبھی فراموش نہیں کریگی . ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارک دینے والے نیشنل پارٹی کے کارکنوں عمائدین شہر سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہا کہ پی بی 29 پنجگور ون سے نیشنل پارٹی ناکام نہیں ہوئی بلکہ عوام نے نیشنل پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا ہے لیکن بدقسمتی سے ایک منظم سازش کے تحت ہمارے ورکروں اور ووٹروں کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا بلکہ جہاں نیشنل پارٹی کی اکثریت مضبوط تھی وہاں ہر پولنگ اسٹیشن پر چار چار دھماکے کیا گیا اور نیشنل پارٹی کے ووٹروں پر بم برسا کر انہیں گھروں میں محصور کردیا گیا پولنگ اسٹاف کو کرڈوں روپے رشوت دیکر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا لیکن نیشنل پارٹی آج بھی سرخرو ہے عوام نے نیشنل پارٹی پر اعتماد نیشنل پارٹی کی مثالی کارکردگی کی ثبوت ہے نیشنل پارٹی ایک مضبوط قومی جماعت اور بلوچستان کی تواناءآواز ہے نیشنل پارٹی کبھی بھی بیساکیوں کے سہارے چلنے کی کوشش نہیں کی، ہمارا سب سے بڑا ہتھیار اور طاقت عوام ہے قومی اسمبلی اور پی بی 30 پنجگور کے صوبائی اسمبلی کی نشست پنجگور کے عوام کی امانت ہے قومی اسمبلی میں پنجگور اور کیچ کے عوام نے جس طرح دولت مراعات اور سرکاری مشینری کو ناکام بنا کر ایک سیاسی ورکر کو کامیاب کیا تاریخ اسکو کھبی نہیں بھولے گی نیشنل پارٹی عدم تشدد اور پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ہماری بندوق اور طاقت یہاں کے پسے ہوئے لاچار عوام ہے جب عوام اپنا طاقت استعمال کرتا ہے تو کوئی ایٹم بم بھی انکے سامنے کوئی حیثیت رکھتی ہے نیشنل پارٹی عوام کی اعتماد کو کھبی فراموش نہیں کریگی ہر فورم پر حق اور سچائی کی آواز بلند کرتا رہے گی ہمیں دھونس دھمکیوں سے کوئی زہر نہیں کرسکتا . انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی علاقائی برادری رنگ و نسل کی سیاست کی قائل نہیں بلکہ نیشنل پارٹی کے ہر کارکن بلوچستان کو اپنا گھر سمجھتی ہے بلوچستان کے ہر فرد کی خدمت اور دھرتی بلوچستان کی خوشحالی نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے نیشنل پارٹی کا دروازہ بلوچستان کے ہر فرد پیر کماش سیاسی ورکر کاروباری حضرات کیلئے کھلا ہے نیشنل پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی کامیاب نشستیں بلوچستان کے عوام کی امانت ہیں .

. .

متعلقہ خبریں