نواب ثنا زہری سے قدوس بزنجو، سرفراز بگٹی اور آغا شکیل احمد درانی کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، آغا شکیل احمد درانی کی ملاقات . ملاقات میں رہنماﺅں نے نواب ثنا اللہ خان زہری کو ان کی کامیابی اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی، انتخابات کے بعد ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا .

اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری،میر عبدالنبی زہری، عبدالخالق زہری ودیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں