حاملہ ہونے کی خبروں پر ماہرہ خان کا ردعمل آ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی .

ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت میں اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں .

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے نیٹ فلکس کی سیریز چھوڑنے سے متعلق افواہیں بھی غلط ہیں . بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے .


اداکارہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی . ماہرہ خان نے پہلی شای 2007 میں علی عسکری کے ساتھ کی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں