ماں نے ایک ماہ کی بچی کو جھولے کے بجائے اوون میں ڈال دیا ، پھر کیا ہوا؟ انتہائی پریشان کن خبر

نیویارک (قدرت روزنامہ) امریکی ریاست کنساس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو پالنے میں ڈالنے کے بجائے اوون میں ڈال دیا۔

جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ شہر میسوری میں پیش آیا جہاں 26 سالہ ماریہ تھامس نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو سُلانے کے لیے اسے جھولے میں ڈالنے کے بجائے اوون میں رکھ دیا۔رپورٹس کے مطابق بچی جل کر دم توڑ گئی،گزشتہ جمعہ کی رات ڈیڑھ بجے کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ایک گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی جو کہ بچی کے نانا نے کی تھی۔

نوزائیدہ کے نانا نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی نے انہیں فون کیا اور اپنی بچی کے حوالے سے بتایا کہ جب میں فوری طور پر گھر پہنچا تو گھر سے جلنے کی بُو آرہی تھی، مجھے ماریہ نے بتایا کہ میں نے غلطی سے بچی کو جھولے میں رکھنے کے بجائے اوون میں رکھ دیا۔پولیس کے گھر پہنچنے سے قبل ہی بچی کی وفات ہوچکی تھی، پولیس نے بتایا کہ بچی کے کپڑے اور ڈائیپر مکمل طور پر سیاہ ہوچکا تھا۔پولیس نے غیر حالت میں برآمد ہونے والی بچی اور آس پاس کے حالات کے پیشِ نظر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جیکسن کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق لاپرواہ ماں ماریہ تھامس کو شیر خوار بچے کو جلانے، اس کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور موت کی وجہ بننے پر اے کلاس جرم کی دفعات کا سامنا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago