اکیلے حکومت بنائیں گے یا پھر اپوزیشن میں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کے سردار لطیف کھوسہ نے اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نےکہا ہےکہ ہم مزید 50 نشستیں ملنے کا انتظار کریں گے اور مل گئیں تو اکیلے حکومت بنائیں گے، ورنہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ارکان ہوں اسے ہی حکومت بنانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا، ایک وسیم قادر کے سوا ہمارے باقی سب ارکان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، وسیم قادر اغوا ہوئے، روحیل اصغر شریف خاندان کے ممبر ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا یہ المیہ ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کو تسلیم ہی نہیں کیاجارہا، یہ پہلا الیکشن ہے جس میں ووٹر امیدوار اور انتخابی نشان خود ڈھونڈ رہے تھے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹ کو تار تار کررہے ہیں، ہم لوٹ مار کرکے باہربھاگنے والے نہیں، یہ آتے ہیں پاور گریب کرتے ہیں اور لوٹ مار کرکے بعد باہر بھاگ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 92 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

Recent Posts

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

24 mins ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

38 mins ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

40 mins ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

59 mins ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 hour ago

سعودی اتھارٹی نے حج سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے

ریاض (قدرت روزنامہ) دنیابھر سے 18لاکھ 33ہزار 164عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، ان…

1 hour ago