برطانوی وزیراعظم سمیت تمام عہدیداروں کی آمدن، تحائف ظاہر ٗ حیران کن انکشافات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) برطانوی وزیر اعظم سمیت تمام عہدیداروں کی کمائی ، تحائف کا اعلان ، رجسٹر آف ممبرز مالیاتی دلچسپی کی رپورٹ میں بورس جانسن کی تین نئی جائیدادیں، ایک عطیہ، دو ادائیگیاں وغیرہ ظاہر ۔ روزنامہ جنگ میں قاسم عباسی کی خبر کے مطابق برطانیہ نے وزیر اعظم سمیت تمام عہدیداروں کی تمام کمائی ، ادائیگیاں ، تحائف اور فوائد ، جائیدادیں ، زمینیں اور غیر ملکی سفر کو اپنی تازہ شائع شدہ رجسٹر آف ممبرز مالیاتی دلچسپی کی رپورٹ میں ظاہر کردیا۔ سرکاری رپورٹ کو ماہانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اس میں اراکین

پارلیمنٹ کے حاصل کردہ مفادات کی ایک وسیع رینج شامل ہوتی ہے اور اسے عام کیا جاتا ہے تاکہ کچھ بھی راز نہ رہے۔ برطانیہ کے علاوہ اسکینڈی نیویائی ممالک کے آفیشل سرکاری نمائندے، جنہیں پاکستان کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان مثالی قرار دیتے ہیں، سالانہ یا ماہانہ بنیادوں پر بیرونی ممالک کی جانب سے ہر تحفہ یا مہمان نوازی کے اعمال کا بھی اعلان کرتے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے، 20ستمبر کو شائع ہونے والے ممبران کے مالی مفادات کے تازہ ترین رجسٹر میں، تین نئی جائیدادوں، ایک عطیہ، تنخواہوں کی مد میں دو ادائیگیاں اور انہیں دیے گئے تحائف کے علاوہ پہلے ہی لکھی کئی کتابوں سے رائلٹی کی مد میں 6ہزار پونڈ سے زائد کی رقم ظاہر کردی۔ سویڈن میں سرکاری دفاتر کے عہدیداروں کے لیے تازہ ترین ہدایات کے مطابق 300-400 سویڈش کرونر کے برابر قدر سے زیادہ تحائف وصول کرنے والے عہدیدار کو نہیں رکھنے چاہئیں بلکہ وزارت کا سرکاری تحائف کے ذخیرے کے حوالے کرنا ضروری ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں تمام سرکاری ملازمین دنیا بھر سے ان کو دیئے گئے تحائف کا اعلان اور جمع کرانے کے پابند ہیں جو ان کے نیشنل میوزیم زیورخ میں آویزاں ہیں۔ مفادات کے بارے میں برطانیہ کی پالیسی وسیع ہے۔ اپنے مفادات کے ساتھ ساتھ ارکان پارلیمنٹ کو شراکت داروں اور خاندان کے ارکان کے مفادات کا اعلان کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے ، جو رجسٹر میں ظاہر نہیں ہوتے۔ انہیں ایسے مفادات کا اعلان کرنے کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے جن کو ابھی تک مادی شکل نہیں ملی لیکن مستقبل میں مادی شکل ملنے کی توقع ہے۔ برطانیہ کے مفادات کا رجسٹر کسی بھی مالی دلچسپی کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جو ایک رکن پارلیمنٹ کے پاس ہے، یا کوئی بھی فائدہ جسے وہ حاصل کرتا ہے ، جسے دوسرے لوگ بطور رکن پارلیمنٹ اس کے اعمال یا الفاظ پر اثر انداز ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔ اراکین کو اپنی رجسٹریشن کے قابل مفادات میں کوئی تبدیلی 28دن کے اندر درج کرنی ہوگی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago