لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی سپورٹ میں بیانات سامنے آ گئے .
سلیمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ تصویر اپلوڈ کی ساتھ ہی بیٹے نے والد کا ایک بیان بھی شئیر کیا جس میں والد کا کہنا تھا کہ اپنے خواب کے لیے سمجھوتہ کریں، لیکن اپنے خواب پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں .
Compromise for your dream, but never compromise on your dream : Imran khan pic.twitter.com/Y0PTPWxdNw
— Sulaiman Khan (@Sulaimankhan_96) February 12, 2024
دوسری جانب قاسم خان کی جانب سے بھی والد کی تصویر اپلوڈ کی گئی، ساتھ ہی کہنا تھا کہ ”وہ آ رہے ہیں“ .
واضح رہے عمران خان کے بیٹے ان دنوں لندن میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، تاہم پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2024 میں والد عمران خان کو خوب سپورٹ کرتے دکھائی دیے ہیں .
He's coming back soon !!!!!!#ImranKhanPTI pic.twitter.com/IHigxHhoCv
— Kasim Khan (@Kassimkhan_1999) February 12, 2024
الیکشن سے ایک دن قبل قاسم نے ایک تصویر بھی شئیر کی تھی، جس میں وہ اور سلیمان پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھامے ہوئے تھے اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے .
. .