الیکشن کمیشن نے این اے 128پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے این اے 128پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی عذرداری کی 2درخواستوں پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ این اے 128میں رات 10بجے تک کچھ پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے،رات 10بجے کچھ افراد پولنگ سٹیشن پر آئے، مجھے زبردستی پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا جس پر میں نے احتجاج کیا،پولیس نے ریٹرننگ افسر کے آفس کا محاصرہ کیا .

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میرے ساتھ میری اہلیہ اور بیٹیاں تھیں،ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہیں،سلمان اکرم راجہ نے عون چودھری کو کیس میں فریق بنانے کی درخواست کردی .

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ امن اومان کی خراب صورتحال کے باوجود ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی گنتی جاری رکھی ،تمام پولنگ سٹیشنز سے میرے پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا .

الیکشن کمیشن نے این اے 128پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں