سابق کپتان شکیب الحسن کی دستیابی،نجم الحسین شانتوبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

ڈھاکا (قدرت روزنامہ )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کہا ہے کہ اس نے سابق کپتان شکیب الحسن کی دستیابی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اگلے سال کے لئے بلے باز نجم الحسین شانتو کو تینوں فارمیٹس میں کپتان مقرر کیا ہے۔اردو کرانیکل کے مطابق شانتو، جنہوں نے دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بنگلہ دیش کی قیادت کی تھی، جون میں کیریبین اور امریکا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، شکیب نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل چھوڑ دیں گے، آل راو¿نڈر کو گزشتہ ماہ بائیں آنکھ میں ریٹینل کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی،بی سی بی نے کہا کہ جب وہ شکیب کو کردار پر واپس آنے کے لئے اپنی “پہلی پسند” کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن ان کی صحت کے بارے میں سوالیہ نشانات نے انہیں شانتو کے تقرر پر مجبور کیا،بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شانتو کو تینوں فارمیٹ میں کپتان منتخب کیا ہے،ہم نے اس میٹنگ میں طویل ترین وقت تک قومی ٹیم کی کپتانی پر تبادلہ خیال کیا، ہم نے شکیب سے بات کی، جنہوں نے ہمیں بتایا کہ ان کی آنکھوں کا مسئلہ دور نہیں ہوا ہے،ہمیں سری لنکا اور زمبابوے کی ہوم سیریز میں ان کی دستیابی کا یقین نہیں ہے، ہمیں آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بھی غور کرنا ہوگا، شکیب یقینی طور پر ہماری پہلی پسند ہیں لیکن ہم کسی غیر یقینی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتے،بنگلہ دیش سری لنکا مارچ اور اپریل میں تین ٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیل رہے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago