مودی سرکار کیخلاف احتجاج؛ ہزاروں کسان نئی دہلی کا گھیراؤ کرنے پہنچ گئے


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر سے کسان ٹریکٹرز، گاڑیوں اور پیدل احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت کے لیے روانہ ہوگئے جہاں مودی کے قلعے کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب سے کسان ہزاروں کی تعداد میں نئی دہلی پہنچنا شروع ہوگئے جو مطالبات منظور ہونے تک دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دیئے رہیں گے۔
کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک گھر نہیں جائیں گے اور ضرورت پڑی تو وزیراعظم ہاؤس کا بھی گھیراؤ کریں گے۔ اپنے جائز مطالبات کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ کسانوں کے ’’دہلی چلو مارچ‘‘ سے قبل ہی بھارتی پولیس نے مظاہرین کی آمد روکنے کے لیے سنگھو، غازی پور اور ٹکری کی سرحدوں پر ناکہ بندی کر دی۔ گاڑیوں کو روکنے کے لیے سڑکوں پر کیلیں بچھا دیں۔
دہلی کے اطراف کسان مارچ سے قبل ہی مودی سرکار نے 5 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے۔ مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جب کہ انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
بھارتی پولیس نئی دہلی میں داخل ہونے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔11 فروری سے ہی دہلی کی سرحدوں کے اطراف سخت سیکیورٹی کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ 2019 اور 2021 میں بھی کسانوں نے وفاق کی متنازع اور امتیازی پالیسی کے خلاف دارالحکومت تک مارچ کیا تھا لیکن ہر بار معاملات طے پا جانے کے بعد اس عمل درآمد نہیں ہوپاتا تھا۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

3 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

9 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

24 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

32 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

38 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

44 mins ago