لاہور(قدرت روزنامہ)انتخابات میں ایک سے زائد نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان عبدالعلیم خان کی جانب سے پی پی 149جبکہ مریم نواز کی جانب سے این اے 119کی نشست چھوڑنے کا امکان ہے .
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا این اے 117کی سیٹ برقرار رکھنے کا امکان ہے ،عبدالعلیم خان پی پی 149کی صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑیں گے،عبدالعلیم خان کی نشست پر پی پی 149پر شعیب صدیقی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے .
اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے منتخب ہونے پر مریم نواز قومی اسمبلی کی نشست این اے 119چھوڑ دیں گی، این اے 119کی نشست خالی ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں استحکام پاکستان پارٹی اور (ن) لیگ ملکر انتخاب لڑیں گے .
. .