پاکستان تین خلیجی ریاستوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں کی کوشش میں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے تین رکن ممالک متحدہ عرب امارات، عمان اور سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے معاہدے کرنے کا خواہاں ہے۔ کامرس اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر وزیر اعظم عمران خان کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے دبئی میں نیوز ایجنسی روئٹرز سے بات چیت کے دوران اس پیش رفت کی تفصیلات بتائیں۔

ان کے بقول آئندہ چھ تا بارہ ماہ میں اس سلسلے میں باقاعدہ مذاکراتی عمل شروع ہو سکتا ہے۔ فی الحال تینوں مذکورہ ممالک نے اس پیش رفت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
پاک بھارت تعلقات، بھارت سے درآمدات: پاکستانی حکومت کا یو ٹرن

پاکستان نے بھارت سے کپاس، چینی کی درآمد پر پابندی ختم کر دی

پاک افغان تجارت میں بتدریج کمی کا رجحان

جی سی سی میں متحدہ عرب امارات، عمان اور سعودی عرب کے علاوہ قطر، کویت اور بحرین بھی شامل ہیں۔

باہمی تجارت اور پاکستان کو ‘ترجیجی اسٹیٹس‘ دینے کے حوالے سے کسی ڈیل کو حتمی شکل دینے کے مقصد سے اس بلاک کے اسلام آباد حکومت کے ساتھ مذاکرات سن 2004 میں شروع ہوئے تھے تاہم ابھی تک کوئی واضح پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔
‘پریفرنشل ٹریڈ ڈیل‘ ایک ایسے معاہدے کو کہا جاتا ہے، جس میں کسی ملک کے چند اشیاء کو ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔

پاکستان ان تینوں ملکوں کے ساتھ ایسی ہی ڈیلز کرنے کا خواہاں ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے اتوار کو دبئی میں کہا کہ اس وقت بلاک سے مکالمت کے بجائے مذکورہ ممالک کے ساتھ انفرادی سطح پر بات کرنا اور تجارتی معاہدے تشکیل دینا بہتر ہے۔ ان کے بقول ابتداء میں چند ہی اشیاء ان ممکنہ معاہدوں میں شامل ہوں گی مگر وقت کے ساتھ ساتھ معاہدوں کو وسعت دی جا سکتی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کتنی اور کون کون سی مصنوعات معاہدوں میں شامل ہوں گی۔

یہ امر اہم ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسی ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ آٹھ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان میں بھارت، برطانیہ اور ترکی شامل ہیں مگر پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں تھا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago