پاکستان

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے دن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے دن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،پنجاب سےسی ای سی ارکان انتخابی نتائج پر پھٹ پڑے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اراکین سی ای سی کاکہناتھا کہ پنجاب کی نشستوں پر ڈاکا ڈالا گیا،جو منتخب ہوئے وہ تو دوڑ میں ہی نہیں تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی ای سی نے بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا،بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطوں کیلئے آج اجلاس میں کمیٹی بھی بنائی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے دن اجلاس میں ن لیگ کی سربراہی میں بننے والی حکومت میں شامل نہ ہونے پر زیادہ ارکان نے رائے دی،اجلاس میں پی ٹی آئی کے آزاد ارکان سے بات چیت کرنے کی بھی رائے دی گئی،اجلاس میں ن لیگ کی حکومت بنوا کر خود اپوزیشن کرنے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی کے پنجاب سے ارکان نے نگران صوبائی حکومت کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے،اراکین نے الزام لگایا کہ جیتی ہوئی نشستوں پر نگران صوبائی حومت نے انتظامیہ کی مدد سے ہماری کامیابی کو شکست میں بدلا۔

متعلقہ خبریں