نواز شریف این اے 15 سے شکست تسلیم کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کریں، گشتاسپ خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی نسشت، این اے 15سے آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی شکست تسلیم کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔شہزادہ گشتاسپ خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ میں نے 25200 کی برتری سے کامیابی حاصل کی ہے، نوازشریف کا رشتہ دار انہیں غلط اطلاعات دے کر اپنی شرمندگی مٹا رہا ہے۔
گشتاسپ خان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو شکست ہضم نہیں ہو رہی تو ہم دوبارہ الیکشن کے لیے بھی تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جے یو آئی کے امیدوار مفتی کفایت اللّٰہ نے بھی اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
شہزادہ گشتاسپ خان نے کہا ہے کہ این اے 15 کی خاتون آر او پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، 3 دن سے وہ آفس نہیں آئیں۔یاد رہے کہ 10 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا۔
سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے۔

Recent Posts

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

31 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

39 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

46 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

56 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

2 hours ago