کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 22 فروری تک تمام درخواستوں پر فیصلہ کرے۔عدالت نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی گڈ وِل ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سمیت متعدد امیدوار کی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل تک جواب دیں کہ آپ نے کیا کارروائی کی؟ اگر فارم 45 اور فارم 47 میں تضاد ہے تو اس کا جائزہ لیں۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…