آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کیلیے بجلی ٹیرف کم کرنے کا پلان مسترد کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی ٹیرف کم کرنے کا پلان مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق نگراں حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی جانب سے صنعتی شعبے کے لیے بجلی ٹیرف کم کرنے کا پلان مسترد کیے جانے کے ساتھ گردشی قرض میں کمی کے پلان پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کے ٹیرف میں کمی کی تجویز سے غریب گھریلو صارفین کا بوجھ بڑھے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پاور ڈویژن حکومتی ڈسکوز کی استعداد میں بہتری اور بجلی چوری روکنے کا مستند پلان پیش نہیں کرسکا ۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت مخصوص شعبوں کو ریلیف دینے کے بجائے بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت ڈسکوز کی انتظامیہ نجی شعبے کے حوالے کرنے کی شرائط پر عملدرآمد کرے ۔ بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لیے ضروری اصلاحات پر عملدرآمد کیا جائے ۔ ڈسکوز کی گورننس میں بہتری اور بجلی چوری روک کر ٹیرف کم کیا جائے ۔ پاور سیکٹر کی بحالی پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر خزانہ اور وزیر توانائی، پاور ڈویژن کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے صنعتی شعبے کے لیے ٹیرف 14 سینٹس سے کم کر کے 9 سینٹس کرنے کی تجویز تیار کی تھی ، جس کے تحت صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گھریلو صارفین پر 450 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے جانے تھے ۔

Recent Posts

’یہ مجھے جیل سے نہیں نکالیں گے‘، عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو جیل سے کیا اہم پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

5 mins ago

ایکس پر ’بلاک‘ کی تعریف تبدیل، اب کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…

12 mins ago

صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…

34 mins ago

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

2 hours ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

2 hours ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

2 hours ago