پاکستان کو مشکل حالات سے کون نکال سکتا ہے؟ مولانا طارق جمیل نے بتا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے بتا دیا ہے کہ ان مشکل حالات میں پاکستان کو کون بچاسکتا ہے۔مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اپنے بیٹے عاصم جمیل کی اچانک موت کے بعد سے منظرِ عام سے غائب ہیں، تاہم اب ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کلپ میں مولانا کو نجی محفل کے دوران دین کی تبلیغ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔اسی دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نعرے ’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان، عمران خان‘ پر بھی تبصرہ کیا اور اسے غلط قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ کہنا غلط ہے کہ عمران خان پاکستان بچائے، یہ بالکل غلط الفاظ ہیں، بلکہ صرف اللہ پاکستان کی حفاظت کرے گا‘۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’صرف اللہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے، یہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے صرف اللہ ہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے وہ ہی اس جہان کا بادشاہ ہے۔
ان کا بیان سُن کر مذکورہ نجی محفل میں موجود شرکاء بےساختہ ان کی حمایت کرتے ہوئے کہہ اُٹھے کہ ’بےشک، بےشک‘۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل بانی پی ٹی آئی کے گہرے دوست ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں انہیں کئی بار بانی پی ٹی آئی کے ساتھ, ان کی حمایت کرتے اور انہیں پاکستان کے لیے سب سے بہترین وزیرِ اعظم قرار دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مولانا طارق جمیل اکثر و بیشتر بانی پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے دعا گو بھی دکھائی دیئے۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

18 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

22 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

33 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

44 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

58 mins ago