کویتی بولر کی حیران کن اسپن سے بال آف سنچری کی یادیں تازہ

لاہور(قدرت روزنامہ) کویتی بولر کی حیران کن اسپن نے شین وارن کی بال آف سنچری کی یادیں تازہ کردیں .

کے سی سی چیلنجرز ٹی ٹوئنٹی کپ میں کویتی نیشنلز ٹیم کے وقار انجم کی ایک فلائٹ گیند آف سائیڈ پر وائیڈ لائن پر تھی مگر اتنا گھومی کہ آف اسٹمپ سے ٹکراگئی، ایس بی سی سی کلب کے بینت سنگھ، وکٹ کیپر اور فیلڈرز حیران رہ گئے.


اسی انداز میں شین وارن نے 1993میں مائیک گیٹنگ کو بولڈ کیا تھا جس کو بال آف دی سنچری قرار دیا گیا .

وقار انجم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو تبریز شمسی بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے،انھوں نے ساتھی اسپنر کیشو مہاراج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بھی اس گیند کو سیکھنے کے لیے کام کرنا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں