نیویارک(قدرت روزنامہ) ایک نئی تحقیق میں اشیائے خورد و نوش کی پلاسٹک پیکجنگ اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کو قبل از وقت پیدائش کی ممکنہ وجوہات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محققین نے حال ہی میں اپنی ایک تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ فٹالیٹس phthalates جو کہ بہت عام دستیاب کیمیکلز کے طور پر جانا جاتا ہے جو جسم کے اندر ہارمونز میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید برآں یہ کیمیکلز نال (placenta) کے افعال کو متاثر کرسکتے ہیں ( پلیسنٹا ماں کے رحم میں وہ نالی ہوتی ہے ترقی پذیر جنین کے لئے آکسیجن اور غذائی اجزاء کی منتقلی کا ذریعہ بنتی ہے۔
نیویارک یونیورسٹی لینگون ہیلتھ میں انوائرومینٹل پیڈیاٹرکس کے ڈائریکٹر اور مطالعے کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر لیونارڈو ٹراسانڈے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فٹالیٹس کیمیکلز سوزش پیدا کرتے ہیں جو نال کے افعال میں اور بھی زیادہ خلل کا باعث بنتا ہے جو بالآخر قبل از وقت لیبر میں جانے کی وجہ بن سکتا ہے۔
ڈاکٹر لیونارڈو نے کہا کہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کھانے کی پیکیجنگ میں پائے جانے والے فٹالیٹس اور قبل از وقت لیبر کا گہرا تعلق ہے۔ ہماری نئی تحقیق میں ہم نے پایا کہ فٹالیٹس اور اسی طرح کے تین کیمیکلز تمام قبل از وقت پیدائش کے 5 سے 10 فیصد کیسز کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں جس میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…