مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار نامزد

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کیلیے مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو امید ہے کہ نمبر گیم کی برتری حاصل کر کے وہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

چوہدری شجاعت حسین کے گھر ہونے والے اجلاس کے بعد سیاسی قائدین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد اور قیادت نے یہ فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسا میں نے پہلے کہا تھا کہ ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے تو آج بھی وہی کہہ رہا ہوں، نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال کر ملک کو مسائل سے نکالیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 131 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد 140 ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاق میں تو مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم پنجاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

3 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago