بچے کی ناک بند ہے اور سینہ جکڑ گیا ہو، پریشانی کی بات نہیں چند گھریلو نسخوں سے بچوں میں زکام کا آسان علاج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موسم بدل رہا ہے اور اب گرمی کے بعد سردی کے موسم کا آغاز ہونے کو ہے لیکن بدلتے موسم کے ساتھ بچوں اور بڑوں سب ہی کو نزلہ زکام کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔چھوٹے معصوم بچے ناک بند ہونے اور سینہ جکڑا ہوا ہونے پر آپ کو نہیں بتا سکتے کہ وہ کس تکلیف میں ہیں مگر ماؤں کو ہمیشہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ ان کے بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہے یا ناک بند ہے، آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں چھوٹے بچوں کی بند ناک اور جکڑے ہوئے سینے کا

آسان اور گھریلو علاج تاکہ آپ کا بچہ بھی پُرسکون سانس لے سکے۔کے فوڈ کے مطابق اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بند ناک کو کھولنے کے لئے ڈراپس لکھوائیں تاکہ جب کبھی بھی بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہو یا آپ کو بچے کی ناک بند محسوس ہو تو آپ اس کی ناک میں فوری ان ڈراپس کا استعمال کر سکیں۔ اگر بچے کا سینہ جکڑا ہوا ہے اور ناک بند ہے تو ضروری ہے کہ اُسے گرم پانی سے نہلایا جائے اور اس سے جکڑا ہوا سینہ ٹھیک ہوگا اور بچے کو راحت ملے گی۔بچے ہوں یا بڑے اگر نزلہ یا بند ناک کی وجہ سے سونے میں پریشانی ہو تو ایسے میں سر کے نیچے ایسا تکیہ رکھیں جس سے بچے کا سر اوپر اور پاؤں نیچے ہوں یعنی تھوڑا اونچا تکیہ رکھیں تاکہ بند ناک یا نزلہ ہلک میں گِر کر بلغم کے زریعے باہر آ سکے۔چھوٹے بچوں کے لئے مساج بہت ضروری ہے یہ جہاں ان کی نشونما میں مدد کرتا ہے وہیں ان کے نزلہ کھانسی اور سینے کی جکڑن جیسے مسائل کو بھی حل کرتا ہے، ناریل یا زیتون کے تیل سے بچے کے جسم کی مالش کریں اس سے انہیں راحت ملے گی بند ناک کھولنے کے لئے ان کے گالوں اور ناک کے اردگرد مساج کریں اور جکڑے ہوئے سینے کو ٹھیک کرنے کے لئے ان کے سینے پر تیل سے مالش کریں۔بچوں کے لئے علیحدہ سے وِکس آتی ہے رات کو سلانے سے پہلے بچے کے سینے پر وِکس لگا کر اسے کمبل اوڑھا دیں اس سے اسے سانس لینے میں بھی آسانی ہوگی اور جکڑا ہوا سینہ بھی بہتر ہوگا۔ • ہیومیڈیفائر بچے کے کمرے میں الیکٹرک ہیومیڈیفائر لگا دیں تاکہ اس کمرے کی ہوا میں نمی رہے اور بچے کو سانس لینے میں آسانی ہو۔صبح سویرے جب آپ کا بچہ اُٹھے تو اسے اسٹیم دیں روزانہ گرمی ہو یا سردی کوشش کریں کہ بچے کو لازمی اسٹیم دیں اور نہلانے کے بعد بھی اسے فوری پنکھے کی ہوا میں نہ لائیں بلکہ گرم کپڑے میں لپیٹ دیں اور پنکھا بند رکھیں۔

Recent Posts

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

7 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

17 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

26 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

1 hour ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

1 hour ago