کیا وفاقی حکومت بن گئی؟ وزیراعظم کون ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا ہے کہ کیا وفاقی حکومت بن گئی؟ وزیراعظم کون ہیں؟۔سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کا تذکرہ بھی ہوا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دیکر آئینی دھارے میں لانا چاہتے ہیں لیکن عالمی کنونشنز رکاوٹ ہیں۔چیف جسٹس فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ بھارت نے تو کشمیر کو ہڑپ کر لیا ہے، کیا وفاقی حکومت بن گئی ہے؟ وزیراعظم کون ہیں؟۔
جی بی حکومت کے وکیل سعد ہاشمی نے جواب دیا کہ حکومت نہیں بنی، سنا ہے 29فروری کو اسمبلی اجلاس ہوگا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ مناسب ہوگا کہ نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کر لیا جائے، وزیراعظم جی بی کونسل کے چیئرمین ہوتے ہیں۔
وکیل محمد ابراہیم نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے حوالے سے 2019 میں فیصلہ دیا تھا، سات رکنی بنچ کا فیصلہ موجودہ کیس سے ہی منسلک ہے۔
سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجواتے ہوئے عدالتی معاونت کیلئے گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم اپیلیٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے فریقین کو تحریری معروضات بھی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

1 hour ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

2 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

2 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago